اولمپکس 2024: جیولین تھرورمیں نیرج چوپڑا نے بھارت کو سلور میڈل جتوادیا

اولمپکس 2024 کے جیولین تھرور میں بھارت کے اسٹار جیولین کھلاڑی نیر چوپڑا نے ملک سلور میڈل دلایا۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرور میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ رواں اولمپکس میں بھارت کو پہلا سلور میڈل ملا ہے۔ اس پہلے چار بروز میڈل حاصل کئے ہوئے ہیں۔ اولمپکس میں بھارت کے میڈلس کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لیے 89.45m کی سیزن کی بہترین تھرو کی۔ تاہم پاکستان کے ارشد ندیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92.97 میٹر کا نیا اولمپک ریکارڈ بنا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اب وہ پاکستان کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ ارشد ندیم نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن کا 90.57 کا اولمپک ریکارڈ توڑا۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے کانسی کا تمغہ (88.54 میٹر) حاصل کیا۔

تین سال قبل ٹوکیو سمر گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج نے منگل کو پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ کے گروپ بی میں 89.34 میٹر کا زبردست تھرو درج کیا۔ 2020 اولمپکس میں نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں:

پیرس اولمپکس میں ہندوستان نے جیتا کانسے کا تمغہ،ملک بھرمیں جشن کاماحول،فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 15 لاکھ انعام کا اعلان

Vinkmag ad

Read Previous

پیرس اولمپکس میں ہندوستان نے جیتا کانسے کا تمغہ،ملک بھرمیں جشن کاماحول،فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 15 لاکھ انعام کا اعلان

Read Next

حیدرآباد میں ایک اور قتل، عوام میں شہر کے لا اینڈ آرڈر پر تشویش

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular