پیرس اولمپکس: پی وی سندھو بیڈمنٹن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچیں

پیرس: ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن اسٹار کھلاڑی پی وی سندھو کی نظریں اولمپکس کے تیسرے میڈل پر ہیں۔ گروپ اسٹیج میں سندھو نے لگاتار اپنا دوسرا میچ جیتا۔ اس جیت کے ساتھ ہی سندھو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔

بدھ کو پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے سنگلز گروپ کے اہم میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کو 21-5، 21-10 سے شکست دی۔لا چیپل ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں سندھو نے کرسٹن کوبا کے خلاف پہلا گیم شروع ہونے کے بعد لگاتار 8 پوائنٹس حاصل کئے اور اس گیم کو 21-5 سے اپنے نام کیا۔سندھو نے صرف 32 منٹ میں اپنی جیت درج کرائی۔

اسٹونیائی شٹلر نے دوسرے گیم میں سندھو کو سخت مقابلہ دیا لیکن وہ سندھو کے جارحانہ کھیل کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ سندھو نے دوسرے گیم میں کوبا پر 21-10 سے جیت درج کی۔ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو نے کوبا کو محض 34 منٹ میں ہی شکست دے دی۔

پی وی سندھو کا مقابلہ پری کوارٹر فائنل میں یوتھ اولمپک چیمپئن ہی بِنگ جیاؤ سے ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل سندھو نے راؤنڈ مقابلہ میں مالدیپ کی فاطمہ نباہا عبدالرزاق کو شکست دی تھی۔

واضح رہےکہ پی وی سندھو اولمپکس میں اب تک دو میڈل جیت چکی ہیں۔اور اب میڈل کی ہیٹریک کا عزم رکتھی ہیں۔ سندھو نے ریو اولمپکس میں سلور اور ٹوکیو اولمپکسمیں برونز میڈل حاصل کیا ہے۔ پیرس اولمپک میں تیسرے میڈل کی سمت ان کا سفر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون رکن اسمبلی پر چیف منسٹر کا تبصرہ، اسمبلی میں ہنگامہ،سی ایم سے معذرت خواہی کا مطالبہ ۔ کے ٹی آر نے دی ریاست گیر احتجاج کی کال

Vinkmag ad

Read Previous

خاتون رکن اسمبلی پر چیف منسٹر کا تبصرہ، اسمبلی میں ہنگامہ،سی ایم سے معذرت خواہی کا مطالبہ ۔ کے ٹی آر نے دی ریاست گیر احتجاج کی کال

Read Next

تلنگانہ بھر میں بی آر ایس کا احتجاج، سی ایم سے معذرت خواہی کی مانگ، بحث کیلئے اسمبلی میں تحریک التواء پیش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular