
حیدرآباد: تلنگانہ، اسمبلی میں چہارشنبہ کے دن ہنگامہ آرائی ہوئی۔ حکمراں جماعت کانگریس اور بی آر ایس کے اراکین کے درمیان گرما گرم مباحث ہوئے۔ بی آر ایس نے وزیراعلیٰ پر خاتون رکن اسمبلی کی توہین کا الزام لگایا۔ سی ایم ریونت ریڈی کے تبصرے پر احتجاج کیا۔ ریونت ریڈی سے معذورت خواہی کا مطالبہ کیا۔
ریونت ریڈی کے تبصرے پر ہنگامہ
ایوان میں ہنگامہ اس وقت شروع ہوا۔ جب چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اسمبلی میں تصرف بل پر مباحث کے دوران کہا ہے کہ بی آر ایس کے پہلے5سال دورحکومت میں کسی بھی خاتون کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔
کے ٹی آر کی جانب سے کانگریس پر ریاستی کابینہ میں مسلم وزیر کو شامل نہ کئے جانے کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ریونت ریڈی نےکسی کا نام لیئے بغیر کہا کہ اُس طرف( بی آر ایس) اپوزیشن کی سیٹ پر بیٹھی ہوئی بہن جی جنہیں کانگریس نے پورے احترام کے ساتھ اہم عہدوں سے نوازا تھا، اچانک کانگریس چھوڑ کر وزارت کی خاطر بی آر ایس میں شامل ہوگئیں۔ ان کا اشارہ سبیتا اندرا ریڈی کی جانب تھا لیکن ریونت ریڈی نے سبیتا اندرا ریڈی کا نام نہیں لیا۔ ریونت ریڈی نے مزید کہاکہ اس بہن جی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ اگر وہ مزید کچھ کہیں گے تو آپ جوبلی بس اسٹانڈ پر کھڑے جوجائیں گے۔
وزیراعلیٰ کے تبصرے پر سبیتا اندارا ریڈی برہم
اس دوران سبیتا اندرا ریڈی اپنی نشست سے کھڑی ہوگئیں اور چیف منسٹر کے ر یمارکس پر برہم ہوگئی۔ اور جذباتی انداز میں کہا کہ مجھے کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟۔ جبکہ آپ (چیف منسٹر) کس پارٹی سے کانگریس میں شامل ہوئے ہیں؟ میں کانگریس قائدین کے ریمارکس کی مذمت کرتی ہوں۔ سبیتا نے کہا کہ میں نے ریونت ریڈی کو کانگریس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا جبکہ وہ تلگودیشم میں تھے اور انہیں ملکاجگری حلقہ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ آج وہی بحیثیت چیف منسٹر میری توہین کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کو اپنے الفاظ واپس لینے کا مشورہ دیا۔
ریونت ریڈی نے اعتراف کیا کہ سبیتا اندرا ریڈی نے مجھے ملکاجگری سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن دوسری جانب وہ کے سی آر کی باتوں پر بھروسہ کرکے بی آر ایس میں شامل ہوگئیں اور وزارت کا عہدہ حاصل کرلیا۔
اقتدار کیلئے پارٹی بدلنے کا الزام
اس دوران ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں سبیتا اندرا ریڈی کو ٹکٹ دے کر چیوڑلہ سے منتخب کروایا اور انہیں 10سال تک ریاستی کابینہ میں برقرار رکھا تھا۔ کانگریس پارٹی نے 2014 میں پھر ایک بار سبیتا کو مہیشورم سے کانگریس ٹکٹ دے کر جتایا چونکہ وہ (بھٹی)ایک دلت طبقہ سے سی ایل پی قائد کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔ اسی لئے وہ کانگریس چھوڑ کر اقتدار کیلئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے آج انہیں چیف منسٹر ریونت ریڈی پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
بی آر ایس اراکین مقننہ برہم
چیف منسٹر اور بھٹی وکرامارکہ کے جواب کے بعد کے ٹی آر، سبیتا اندرا ریڈی اور دیگر بی آر ایس ارکان بھڑک گئے اور ایوان کے وسط میں پہنچ کر احتجاج کرنے لگے۔ دوسری جانب سرکاری بنچوں سے بی آر ایس ارکان کے خلاف شوروغل اور الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے بی آر ایس ارکان کو اپنی نشستوں پر واپس ہونے کا مشورہ دیا۔
ایوان میں نظم بحال کرنے کیلئے کاروائی ملتوی
تاہم اپوزیشن اور کانگریس ارکان کے شوروغل کے دوارن اسپیکر نے اجلاس کو 10منٹ تک کیلئے ملتوی کردیا۔ قبل ازیں ریاستی وزیر سیتا اکا نے بھی بحث کے دوارن مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت نے سبیتا اندرا ریڈی کو پورے احترام کے ساتھ انہیں وزیر داخلہ کے عہدے سے نوازا۔ دوسری معیار میں بھی انہیں کانگریس حکومت نے وزارت میں شامل کیا تھا۔
بی آر ایس اراکین کا احتجاج
سبیتا اندارا ریڈی نے خاتون ایم ایل اے کی توہین کرنے کا وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر الزام لگایا۔ بی آر ایس ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے مبینہ توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کی۔ اور وزیراعلیٰ سے معذرت خواہی کامطالبہ کیا۔ اس معاملے پر بی آر ایس کی خاتون ایم ایل ایز ، کووا لکشمی ، سبیتا اندرا ریڈی، اور سنیتا لکسما ریڈی نے، احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر کے پوڈٰم کے سامنے فرش پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔
నిండు సభలో తెలంగాణ ఆడబిడ్డలను అవమానించిన రేవంత్..
గుర్తుపెట్టుకో రేవంత్.. నీ పతనం నేటితో ప్రారంభం. pic.twitter.com/hDitPCnYHN
— BRS Party (@BRSparty) July 31, 2024
ریاست گیر احتجاج کی کال
بی آر ایس، کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے سی ایم ریونت کے ریاست گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ یکم اگست کو تلنگانہ بھر وزیراعلیٰ کے علامتی پتلے نذر آتش کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہاکہ ریونت ریڈی وزیراعلیٰ کے عہدے کے وقار برقرار نہیں رکھ رہے ہیں۔ اور وہ اس عہدے کے لئے فٹ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ، کیجریوال منیش سیسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
تلنگانہ: سری سیلم پراجکٹ کے 10 دروازوں سے فاضل پانی کا اخراج
بہار میں 5 سالہ لڑکا بندوق اٹھا کر اسکول لے گیا، ایک اور طالب علم کو گولی مار دی۔
تہران میں ہوئے اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید
One Comment
[…] خاتون رکن اسمبلی پر چیف منسٹر کا تبصرہ، اسمبلی میں ہنگا… […]