کے ٹی آر نے سرکاری ویب سائٹ سے تلنگانہ کی تاریخ کو ہٹانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راو نے چیف سکریٹری شانتی کماری سے ریاستی حکومت کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تلنگانہ کی تاریخ کو ہٹانے اور ڈیجیٹل تبدیلیوں کو روکنے کی فوری طور پر مداخلت کرنے کی خواہش کی۔

سابق وزیر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چندرشیکھرراوکے دور حکومت کی اہم معلومات اور تفصیلات کو حذف کر دیا گیا ہے۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ کے سی آر کے دور حکومت کی معلومات اور تفصیلات کو ریاست کے عوام کی ملکیت اور تلنگانہ کی تاریخ کا ایک حصہ کے طور پر محفوظ رکھاجائے۔

بی آر ایس کے کار گزار صدر نے کہا کہ اس ڈیجیٹل معلومات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جانا چاہیے اور اس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہیے۔ انھوں نے انتباہ دیا کہ اگر اس سلسلہ میں مناسب کارروائی نہ کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ٹی آر کانگریس کارکنوں میں بھی مقبول،بی آر ایس لیڈر کے ساتھ تصویر کشی کیلئے کانگریس کارکنوں میں سبقت

Vinkmag ad

Read Previous

کے ٹی آر کانگریس کارکنوں میں بھی مقبول،بی آر ایس لیڈر کے ساتھ تصویر کشی کیلئے کانگریس کارکنوں میں سبقت

Read Next

حیدرآباد میں ایک اور نربھیا : پرائیویٹ بس میں ڈرائیور نےکیا گھناؤنا جرم

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular