
حیدرآباد: شہر کے علاقہ گوشہ محل میں ایک سڑک اچانک ٹوٹ گئی۔ اور ٹرک الٹ گئی ۔ گوشہ محل کے چانکہ واڑی میں اچانک سڑک ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک ڈی سی ایم الٹ گئی۔ لاری کے قریب کوئی نہیں ہونے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
اس واقعہ کے بعد اس سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ۔ سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا اور پولیس ٹریفک کو جدوجہد کے بعد بحال کیا۔ سڑک پر دو فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کی۔ سڑک منہدم ہونے سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ اور ساتھ بارش کےموسم میں سڑکوں کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور پختہ سڑکیں تعمیر کرنے کی مانگ کی۔ واضح رہےکہ گوشہ محل حلقہ اسمبلی کی نمائندگی بی جے پی لیڈر راجا سنگھ کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی سڑک ٹوٹ کر گڑھا بن گئی تھی۔ اس کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ خرچ کئے گئے تھے۔
One Comment
[…] […]