
میدک شہر کی وڈیرا کالونی میں اتوار کی صبح ایک صفائی ملازم کی موت اس وقت ہوئی جب کار اس پر چڑھ گئی۔
مقتول میدک کا ساکن (49) سالہ میسایا میدک میونسپلٹی میں صفائی ورکر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اتوار کی صبح میسایا سڑکوں پر صفائی کا کام کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار اس پر چڑھ گئی۔ صفائی ملازم کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:
تہاڑ جیل میں 125 قیدی ایڈس کے شکار، 200 قیدی سفلس میں مبتلا، رپورٹ کے بعد تہاڑ جیل میں کھلبلی
کار میں سوار تین نوجوان کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میدک کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اکبر اویسی کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کی پیشکش، آخری سانس تک مجلس میں رہوں گا۔ اویسی
حیدرآباد میں ایک اور وحشیانہ قتل۔ ایس آر نگر کے ہاسٹل میں قتل کی واردات