حیدرآباد-ممبئی بس میں سفر کے دوران چار کلو سونا چوری

سنگاریڈی: نامعلوم افراد نے جمعہ کی رات ایک بس سے چار کلو طلائی زیورات چرا لئے۔ ایک شخص یہ زیورات حیدرآباد سے ممبئی لے جا رہا تھا۔

شبہ ہے کہ چوری کی واردات اس وقت ہوئی جب ممبئی حیدرآباد ہائی وے پر چراغ پلی پولیس اسٹیشن حدود کے تحت ستوار گاؤں میں بس کو کوہ نور دھابہ پر روکا گیا تھا۔

ممبئی کی ایک جیولری کمپنی کے ملازم آشیش نے چراغ پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس کے مطابق وہ زیورات والے بیگ کو بس کے اندر رکھ کر چائے پینے ڈھابے پر اترا تھا۔ جب وہ واپس آیا تو اسے بیگ نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں:

کھمم : 9 سالہ لڑکی گیلے ہاتھوں سے فون چارج کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت

پولیس نے اس کیس کی تفتیش کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم ممبئی اور دوسری ٹیم حیدرآباد بھیجی گئی۔ آشیش زیورات لے کر حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرتا ہے، ظہیر آباد کے ڈی ایس پی رام موہن ریڈی، ظہیر آباد انسپکٹر شیولنگا اور چراغ پلی کے ایس آئی راجیندر ریڈی اس کی تفتیش کررہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کھمم : 9 سالہ لڑکی گیلے ہاتھوں سے فون چارج کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت

Read Next

بی آر ایس اراکین کو اسمبلی میں اظہارخیال کے دوران ٹی وی اسکرین پرنہیں دکھانے ہریش راو کی شکایت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular