
حیدرآباد: انجینئرنگ کے تین طالب علموں کی موقع پرسڑک حادثہ میں موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ جمعہ کی رات قطب اللہ پور کے آؤٹر رنگ روڈ پر ایک بے قابو کار ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
بچوپلی کے ایک پرائیوٹ انجینئرنگ کالج کے سال اول کے طلبہ نے وارڈن کو بتایا کہ وہ چائے پینے جارہے ہیں اور باہر نکل آئے۔قطب اللہ پور سے ڈنڈیگال کی طرف جا رہے تھے۔ راستے میں ڈنڈیگل ایگزٹ نمبر – 5 کے قریب کارنر موڑ پر کار ایک آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ کار چلانے ولا اکشے کے ساتھ ، اسمیت اور ہری کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دو کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
بتایا جا رہا ہےکہ کار اس وقت کنٹرول سے باہر ہو گئی جب اس کا ڈرائیور سروس روڈ میں داخل ہونے کے بعد کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈنڈیگل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔