
حیدرآباد: تلنگانہ، ضلع کریم نگر کے حضورآبادٹاون کے امبیڈکر اسکوائر پر بڑے پیمانہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔حادثہ میں 20دکانات کے ساتھ ساتھ موز کی بنڈیاں بھی جل کرخاکستر ہوگئیں۔اس واقعہ میں کسی کے جھلنسے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ
پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔
مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔ مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے سبب ان کا روزگاربُری طرح متاثرہوا ہے۔ متاثرین نے حکومت سے انھیں معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔