ناجائز تعلقات کا نتیجہ۔شوہر نے فلمی انداز میں کیا بیوی، دو بچوں کا قتل،

کھمم ضلع میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو فلمی انداز میں قتل کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، وہ تلنگانہ پولیس سے نہیں بچ سکا۔ تفصیلات کے مطابق رگھوناتھ پلم منڈل کا رہنے والا پروین بابوجی ناجائز تعلقات کی وجہ سے قاتل بن گیا۔

پروین اپنی بیوی کماری (25) اور بیٹیوں کرشیکا (5) اور کریتیکا (3) کے ساتھ رہتا تھا۔ وہ حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بطور فزیو تھراپسٹ کام کرتا تھا۔ اس دوران اس کا کیرالہ کی سونی فرانسس نامی نرس کے ساتھ تعلق قائم ہوگیا۔ گھر والوں کو پراوین کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تو گھر میں اکثر جھگڑے ہونے لگے۔

پروین بیوی سے جان چھڑانے کے لیے ایک سازش رچی۔ اس نے قتل کے طریقوں کے بارے میں گوگل پر سرچ کیا۔ بتایا جارہا ہےکہ پروین کی بیوی کماری کو وقتاً فوقتاً کیلشیم کے انجیکشن لگواتی تھی۔ 28 مئی کو وہ اپنی بیوی اور بیٹیوں کو آدھار اپ ڈیٹ کرانے کے لیے کار میں کھمم لے گیا۔ واپسی کے دوران کماری کی طبیعت بگڑگئی اور اس نے کیلشیم کا انجکشن لگانے کو کہا۔ پروین نے انجکشن میں بے ہوشی کی ایک بڑی خوراک شامل کردی۔انجکشن لگنے کے فوراً بعد کماری کی موت ہو گئی۔

اس کے بعد اس نے ناک اور منہ ڈھانپ کر اگلی سیٹ پر بیٹھی دونوں بیٹیوں کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد تین لاشوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اس نے کار کو ایک درخت سے ٹکرا دیا اور اسے سڑک حادثہ کا روپ دینے کی کوشش کی۔

کماری کے والدین بیٹی اور ناتوں کی موت پر شبہ ظاہر کرکے پولیس سے رجوع ہوئے۔ حادثاتی موت ہونے سے جسم پر زخموں کے نشان نہیں تھے۔ پروین کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کا قتل کیا ہے۔ قتل کا معاملہ 48 دنوں بعد منظر عام پر آیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پروٹوکال کی خلاف ورزی پر مہیشورم ایم ایل اے سبیتا اندرا ریڈی کا احتجاج، اندراما راجیم میں خاتون سابق وزیر کی توہین، کےٹی آر

Read Next

تلنگانہ:حضورآباد ٹاون کے امبیڈکر اسکوائر پر آتشزدگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular