
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی چھوڑنے والے اراکین اسمبلی میں ایک اور اضافہ ہوا۔بی آر ایس، کے پٹن چیرو کے ایم ایل اے، گُڈیم مہیپال ریڈی اور ظہیرآباد سے بی آر ایس ایم پی امیدوار گلی انیل کمار نے پیر کو تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی رہائش گاہ پہنچ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
بی آر ایس چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونے والے ایم ایل ایز کی تعداد اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ چھ ایم ایل سیز نے بھی کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے۔ جی ایچ ایم سی میئر، ڈپٹی میئر، کے کیشو راو اور کارپوریٹرس اور دیگر قائدین نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اسمبلی میں کانگریس 119 رکنی تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔
بی آر ایس ایم ایل اے مہیپال ریڈی نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ۔ تب سے ہی ان کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبریں آ رہی تھیں ۔اور انھوں نے پیر کو یہاں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر وزیر ریونیو پونگولیٹی سرینواس ریڈی، وزیر صحت دامودر راجنارسیمہا، سابق ایم ایل اے ٹی جگا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔