آندھرا پردیش کی وزیر سویتا نے سڑک حادثہ میں ہوئے زخمیوں کو مدد کی

منگلگری: آندھراپردیش کی وزیربی سی ویلفیر سویتا نے ضلع گنٹورمیں سڑک حادثہ کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ان کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔وہ سرکاری کام سے جارہی تھیں کہ انہوں نے حادثہ کا منظردیکھا اورفوری طورپر اپنی گاڑیوں کے قافلہ کوروک کرراحت کاموں اپنے ساتھ موجود افراد کے ساتھ حصہ لیا۔

ریاستی وزیر نے زخمیوں کے رشتہ داروں کو ڈھارس بھی بندھائی۔ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹرس سے فون پربات کرتے ہوئے ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ ضلع کے تنالی فلائی اوور کے قریب پیش آئے اس حادثہ میں ایک لڑکا ہلاک اور دیگر چارافرادشدید زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار،آٹو سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کم عمر لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ آٹو مین سواردیگر چارمسافرین شدید زخمی ہوگئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:داماد نے حالت نشہ میں ساس کا بڑی ہی بے دردی سے قتل کردیا

Read Next

تلنگانہ کے بیلم پلی ٹاون میں پولیس کی تلاشی مہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular