اراضی کا تنازعہ، تلنگانہ کے ضلع میدک میں کھمبے سے باندھ کر کسان کی گئی پٹائی۔

تلنگانہ کے ضلع میدک میں اراضی کے تنازعہ پر کھمبے سے باندھ کر کسان کی پٹائی کردی گئی۔ میدک ضلع کے سنگائی پیٹ گاؤں میں اراضی کے تنازعہ پر ایک کسان کی بُری طرح پٹائی کے بعد اس کو کھمبے سے باندھ دیاگیا۔

بتایا جا رہا ہےکہ گاؤں میں نرسمہلو سمیت دیگر دو خاندانوں کے درمیان کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ موکیری ملیااور جیلا ملیا نے اپنے زرعی کھیت میں تنازعہ پر ایک دوسرے پر حملہ کر دیا، اس حملے میں جیلا ملیا اورموکیری ملیا شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں کے زخمی ہونے پر موکیری ملیا کے بیٹے نرسمہلو نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم، تھوڑی دیر بعد جیلا ملیا کے بیٹے نے نرسمہلو کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کی۔

نرسمہلو کو متنازعہ اراضی کے قریب ایک کھمبے سے باندھ دیاگیا۔اس بات کی اطلاع پر مقامی افراد وہاں پہنچے جنہوں نے نرسمہلو کو آزاد کرایا اور پولیس کو اطلاع دی۔

Vinkmag ad

Read Previous

خاتون سے بدتمیزی۔ نوجوان نے ٹرین سے دھکیل دیا

Read Next

تلنگانہ میں 15 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular