
ایک خاتون سے بدتمیزی کرنے والے نوجوان نے اس کو ٹرین سے دھکیل دیا۔اس واقعہ میں وہ بھی ٹرین سے گرپڑا اوردونوں زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ منگل کو نلگنڈہ میں وشاکھا ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا۔
نشہ میں دھت نوجوان نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے مبینہ طور پر ٹرین سے دھکیل دیا گیا۔ ا س واقعہ کی اطلاع پر ریلوے پولیس وہاں پہنچی جس نے دونوں کو علاج کے لئے مریال گوڑہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔