
تیندوے کے حملہ میں بچھڑاہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے جھانسی لنگا پور میں کسان ایپا راجو نے اپنے مویشیوں کو گاؤں کے مضافات میں ایک شیڈ میں رکھا تھا۔ بدھ کی صبح جب وہ بھینسوں کا دودھ نکالنے کے لیے شیڈ پر آیا تو اسے اپنے ایک بچھڑا مردہ پایاگیا۔
کسان نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔کسانوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو فون کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ وہ تیندوے کو پکڑ لیں تاکہ ان کے جانور محفوظ رہ سکیں۔