حیدرآبا: پی وی این آر ایکسپریس وے کے قریب سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شہرحیدرآباد کے راجندرنگر کے قریب پی وی  این آر ایکس پریس وے کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کاتوازن کھودیا اور یہ کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں کار چلانے والا ہلاک ہوگیا۔مہلوک کی شناخت گنیش کے طورپر کی گئی ہے۔یہ حادثہ پیر کی صبح راجندرنگر پلرنمبر296کے قریب پیش آیا۔

حادثہ اتناشدیدتھاکہ کار کئی مرتبہ الٹ کر سڑک کی دوسری جانب گرپڑی اور گنیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا مہلوک حالت نشہ میں تو گاڑی نہیں چلارہا تھا۔

پولیس اس با ت کی بھی جانچ کررہی ہے کہ حادثہ کے وقت کار میں کتنے افراد سوارتھے۔اس حادثہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔پولیس نے وہاں پہنچ کر گاڑیوں کو ہٹاتے ہوئے اس مصروف روٹ پر ٹریفک کو بحال کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے بے روزگارنوجوانوں کے مسائل حل کرنے معطل کانگریس لیڈر جوڈسن کا مطالبہ

Read Next

پارٹی تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:سبیتااندراریڈی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular