
ناگرکرنول ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 25مزدورزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے جنم پلی گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب وین جس میں یہ افراد سفرکررہے تھے الٹ گئی۔
اس حادثہ میں تین افرادشدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ان کو علاج کے لئے ناگرکرنول کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایاگیا جبکہ کوڈیروکے ایریااسپتال میں دس مزدورزیرعلاج ہیں۔