حیدرآبادکے علاقہ چادرگھات میں روڈ شیٹر کا قتل

پرانا شہرحیدرآباد کے علاقہ چادرگھاٹ میں بعض افراد نے ایک روڈی شیٹرکا قتل کردیا۔پرانا شہر کے رین بازار کے رہنے والے نجف آغاپر جمعہ کی شب بعض نامعلوم افراد نے چادرگھاٹ روڈ پر چاقو سے حملہ کردیا۔

سڑک سے گذرنے والوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس پر پولیس وہاں پہنچی تاہم تب تک حملہ آورفرارہوگئے تھے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

واضح رہےکہ حیدرآباد میں لا اینڈ آرڈ کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ شہر میں کچھ دنوں سے ہر دن قتل کے واقعات منظر عام پر آر ہے ہیں۔ پولیس راتوں کو گشت کر رہی ہے۔ اور تجارتی اداروں کو جلد بند کر دیا جا رہا ہے پھر بھی قتل کے واقعات کم نہیں ہو رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں سڑک حادثہ میں 25مزدورزخمی

Read Next

چوروں نے گھرمیں چوری کے بعد، فریج میں رکھی بریانی سے دعوت اڑائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular