اسد اویسی کی دہلی رہائش گاہ پر حملہ،اسرائیل حمایت میں لگائے پوسٹر،اویسی نے پی ایم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دہلی رہائش گاہ پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا گیا۔ رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ اور گھر پر اسرائیل کا پرچم لگاکر اسرائیل کے حق میں نعرے لگائے۔ اشرار نے ان کے مکان کے گیٹ اور بورڈ پر اسرائیل کی تائید میں پوسٹرس لگائے تھے ، حملہ آوروں نے صدر مجلس کے گھر پر “آئی اسٹینڈ وتھ اسرائیل” کے پوسٹر لگائے اور انہیں نااہل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی تھی۔

۔ صدر مجلس کی قیامگاہ پر لگائے گئے پوسٹر پر ہندی زبان میں لکھا ہے “بھارت ماتا کی جئے” اسد الدین اویسی کی اہلیت منسوخ کی جائے۔ صدر مجلس کی قیام گاہ پر حملے کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر لوگ ایک رکن پارلیمنٹ کی قیام گاہ کے سامنے کھڑے ہو کر نعرہ بازی کرتے ہیںاویسی نے اس واقعہ پر بی جے پی اور پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ، یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے، اس طرح کی چیزیں اس لیے ہو رہی ہیں کیونکہ نریندر مودی حکومت اور وزیر اعظم خود ایسے لوگوں کو بنیاد پرست بنا چکے ہیں۔ ایم آئی ایم کے قومی صدر نے مزید کہا کہ، جب خود وزیر اعظم کہتے ہیں۔ کہ مسلمان درانداز ہیں اور ان کی شناخت ان کے لباس سے ہوتی ہے، اس سے ایسے لوگوں کو ہمت ملتی ہے کہ وہ میرے گھر پر اسرائیل کا جھنڈا لگاتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ صیہونی نظریہ پر یقین رکھتے ہیں، ایک ایسا نظریہ جس نے غزہ میں 40 ہزار افراد کو قتل کیا اور 12 لاکھ افراد کو بے گھر کیا۔

واضح رہے کہ اویسی نے رکن پارلیمنٹ کا حلف لینے کے بعد جے فلسطین کا نعرہ لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایوان اور ایوان کے باہر ہنگامہ ہو گیا۔ اور ان کے نعرے کو ایوان کے ریکارڈ سے ہٹایا گیا۔

ادھر اطلاع ملی ہےکہ اسد اویسی کے گھر پر حملہ کرنے والا ایک ملزم مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے اور بی جے پی ایم ایل اے، راجہ سنگھ کا حامی بتایا جا رہا ہے۔ ادھر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نےاس معاملے پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پارلیمنٹ میں ’جئے فلسطین‘ کہنے کا معاملہ ،اویسی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ، صدر جمہوریہ سے شکایت

Read Next

دہلی ایئرپورٹ چھت منہدم واقعہ میں ایک شخص ہلاک،6 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular