
سابق رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی نے کہا کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے درمیان پل کا کام کرتے ہوئے تلنگانہ کو ملنے والے فنڈز کے حصول کے لیے خلوص نیت سے کام کریں گے۔ جیتندر ریڈی نے دہلی میں حکومت تلنگانہ کے خصوصی نمائندے کا عہدہ سنبھال لیا۔
ملوروی، جو پہلے خصوصی نمائندہ تھے نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد وزیراعلی تلنگانہ ریونت نے جیتندر ریڈی کو اس عہدہ کی ذمہ داری سونپی۔
جیتندر ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ وہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر دونوں تلگوریاستوں میں پیدا مسائل کے حل، دریائے کرشنا کے پانی میں مساوی حصہ اور ریاست میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے لیے کام کریں گے۔