
تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی جانب سے تیندوے کی تلاش جاری ہے۔
محکمہ جنگلات کے عہدیدار شمس آباد کے گھانسی میاں گوڑہ میں اس جنگلی جانور کی تلاش کررہے ہیں جس کے لئے ٹریپ کیمرہ لگائے گئے ہیں اور پنجرے بھی رکھے گئے ہیں۔اس تیندوے کی موجودگی کے سبب مقامی عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔