لوک سبھا اسپیکر کے لئے پہلی مرتبہ انتخاب، اوم برلا کے مقابلہ میں کے سریش اپوزیشن کے امیدوار

لوک سبھا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے مرکزی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جس کے بعد اپوزیشن نے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک طرف این ڈی اے کی طرف سے اوم برلا میدان میں ہیں تو دوسری طرف کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ،کے سریش، نے انڈیا اتحاد کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا جب اسپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب ہوگا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےاصل اپوزیشن کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے سے فون پر بات کی اور اسپیکر کے عہدے کے لیے حمایت مانگی۔ لیکن راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن اسپیکر کے عہدے کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ملنا چاہیے۔ راہل نے بتایاکہ پی ایم مودی کہہ رہے ہیں کہ تعاون ہونا چاہیے لیکن ہمارے لیڈر کی توہین کی جا رہی ہے۔ حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔

آپ کو بتادیں کہ، کے سریش کیرالہ کی ماویلیکارا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ کے سریش 1989 میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ کے سریش اکتوبر 2012 سے 2014 تک منموہن سنگھ حکومت میں مرکزی وزیر رہے تھے۔سریشن 8 بار ایم پی منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ 1989، 1991، 1996، 1999، 2009، 2014، 2019، 2024 میں پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے۔ سب سے زیادہ تجربہ کار رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود انہیں پروٹیم اسپیکر نہ بنائے جانے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔
سال 2019 میں ڈپٹی سپیکر کا عہدہ خالی رکھا گیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکہ کے آرکنساس کی سوپر مارکٹ میں فائرنگ۔ آندھراپردیش کا ایک شخص ہلاک

Read Next

5 انتخابی وعدوں پر عمل آوری کو آندھراپردیش کابینہ کی منظوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular