حیدرآباد کےکئی ہاسٹلس کو فوڈ سیفٹی کی نوٹس جاری، غیر صحت بخش ماحول پر کی گئی کاروائی

حیدرآباد میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مادھا پور کے علاقہ میں پی جیز /ہاسٹلس کا معائنہ کیا۔جہاں کئی ہاسٹلس بغیر کسی لائسنس کے کام کرتے ہوئے پائے گئے۔کئی ہاسٹلس میں غیر صحت بخش ماحول پایاگیا۔

اس معائنہ کے دوران ٹیم کوسندھو جدو ویمن ہاسٹل میں کارآمد کی مدت کے اختتام والامرچ پاوڈرملا۔ساتھ ہی بغیر ڈھکن والے کوڑے دان بھی پائے گئے۔اوم سر ی سائی نندھا ڈیلکس مینس ہاسٹل میں کھانا پکانے/فراہم کرتے وقت ملازمین گٹکا چباتے ہوئے پائے گئے۔ یہاں مصنوعی رنگوں کا استعمال پایا گیا۔یہاں پر مصنوعی رنگ کا استعمال کیاجارہا تھا۔ساتھ ہی باسی سبزیاں بھی پائی گئیں۔

جھینگر اور زنگ آلود دوسہ توا کے ساتھ غیر صحت بخش باورچی خانہ پایاگیا۔ تنوسری گرینڈ ویمنس ہاسٹل میں غیر صحت بخش ماحول کے ساتھ ساتھ جھینگر اور کھلے کچرے دان بھی پائے گئے۔دوسہ توا زنگ آلود تھا۔

اوم سر سائی نندا لیڈیز ہاسٹل میں بغیر ڈھکن کے کوڑے دان پائے گئے۔ایس آرلیڈیز ہاسٹل میں کام کی جگہ اور ریفریجریٹر کو غیر صحت بخش پایا گیا۔دوسہ توا زنگ آلود پایا۔لیب جانچ کے لیے ان اداروں سے چاول، مرچ پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر کے نمونے بھی لیے گئے۔ان اداروں کو نوٹس جاری کی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے جونیئر کالجس میں سہولیات فراہم نہیں کی گئی:سابق وزیرہریش راو

Read Next

تلنگانہ میں لا اینڈ آڈر کی بگڑتی صورتحال پر بی آرایس کی تشویش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular