
تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس لیڈرٹی سرینواس یادو کے بھائی شنکریادو چل بسے۔گذشتہ کچھ عرصہ سے شنکریادوعلیل تھے جو ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں پیر کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔شنکریادونے قبل ازیں بوئن پلی مارکٹ ہول سیل ایجنٹ تنظیم کے صدرکے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔شنکر یادو کی موت پر بی آرایس کیسربراہ کے چندرشیکھرراو کے علاوہ بی آرایس کے لیڈروں نے سرینواس یادواوران کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔