
آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو نے سرکردہ تاجر اور میڈیا کی اہم شخصیت راموجی راؤ کو خراج پیش کیا جو ہفتہ کی صبح حیدرآباد میں چل بسے۔ نائیڈو نے جو اس وقت قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے راموجی راو کوخراج پیش کیا۔انہوں نے کہا ”ایک عام گھرانے میں پیدا راموجی راؤ نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ راموجی نے تلگوریاست اور ملک کے لیے بہت سی خدمات انجام دیں۔ راموجی تلگو عوام کا اثاثہ تھے جنہوں نے تمام کی زندگیوں پر سب سے زیادہ اثر چھوڑا۔ راموجی کی موت نہ صرف تلگو عوام کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ایناڈو گروپ کمپنیوں کے قیام سے ہزاروں افرادکو روزگار دیا گیا۔ راموجی کا میڈیا کے میدان میں ایک منفرد دررہا۔انہوں نے کئی چیلنجوں اور مسائل پر قابو پایا۔ جس طرح راموجی راؤ نے ہار مانے بغیر اقدار کے ساتھ ادارہ کو چلایا وہ تمام کے لیے مثال ہے۔اپنے دہائیوں کے طویل سفر میں، راموجی راؤ نے ہمیشہ عوام کی بھلائی اور سماج کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے۔وہ میڈیا کے میدان میں ایک بلند مقام کے حامل تھے اور ہم یہ حقیقت تسلیم نہیں کر پا رہے کہ وہ نہیں رہے۔وہ مسائل سے لڑنے میں میرے لیے ایک تحریک ہے۔شری راموجی کے ارکان خاندان اور ایناڈو گروپ آف کمپنیز کے عملے سے میری تعزیت۔ خدا، راموجی راؤ کی روح کو سکون دے“۔