
پداپلی ضلع کے پوٹکاپلی گاؤں میں تیندوے کی نقل و حرکت سے ہلچل مچ گئی۔ قریب میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پتہ چلا کہ ریلوے گیٹ کے قریب یہ تیندواگھوم رہا ہے۔اس فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ یہ تیندواآدھی رات کو ریلوے گیٹ کو پارکرنے کے بعد سڑک سے اتر کر زرعی کھیتوں میں چلا گیا۔اس سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی۔بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیدار وں کی ٹیم وہاں پہنچی جس نے اس جنگلی جانور کے پنجوں کے نشانات کامعائنہ کیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقامی افراد سے چوکس رہنے کی خواہش کی۔