تلنگانہ میں رشوت خور ملازمین کے خلاف 24 گھنٹے شکایت کی سہولت

حیدرآباد ۔ رشوت خور سرکاری ملازمین کے خلاف اب 24 گھنٹے شکایت کی جاسکتی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں بدعنوانیوں کی روک تھام کے لئے اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب سے اے سی بی ہیلپ لائن نمبر 1064 کی خدمات 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔ اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل سی وی آنند نے ٹویٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی بی ہیلپ ڈیسک (کال سنٹر) کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے مزید 2 ملازمین کو متعین کیا گیا ہے۔

سابق میں صبح 10:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہی اے سی بی ہیلپ لائن کی خدمات دستیاب تھیں اب یہ خدمات 24 گھنٹے فراہم رہے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

فرضی اسلحہ لائسنس معاملہ، سابق ایم ایل اے مختارانصاری کو عمر قید کی سزا

Read Next

معطل شدہ ڈی ایس پی پرنیت راو گرفتار، ایس آئی بی چیف پولیس تحویل میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular