
سابق حکومت میں انٹلی جنس بیورو میں خدمات انجام دینے والے ڈی ایس پی گدوال پرنیت راؤ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی روی گپتا نے پیر کی رات دیر گئے احکامات جاری کیے۔
حال ہی میں ریاستی حکومت نے انہیں ڈی جی پی دفتر سے اٹیچ کیا تھا اور اب انہیں معطل کر دیا گیا۔ عہدہ دار پر الزام ہے کہ سابق میں انہوں نے اپوزیشن قائدین کے فون ٹیپ کئے تھے۔