
کانگریس قائد راہول گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے مسافرین کو ریلوے میں ترجیح نہیں دی جارہی ہے۔
راہل نے الزام عائد کیا کہ دولت مند طبقہ کو نظر میں رکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے میں پالیسیاں بنائی جارہی ہیں، مختلف چارجس کے نام پر ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اے سی بوگیو کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے غریب مسافرین کو ریلوے خدمات سے دور کیا جارہا ہے۔
راہول گاندھی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ہندوستانی ریلوے کی پالیسیوں پر تنقید کی۔