
حیدرآباد ۔ پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک قبرستان کے پاس شیر خوار بچہ کو پھینک دیا گیا۔مقامی افراد کے مطابق آج دو خواتین آٹو میں شاہ کالونی میں واقع قبرستان کے پاس پہنچی اور انہوں نے شیرخوار بچہ کو پھینک دیا اور فرار ہوگئیں۔
مقامی افراد نے شیرخوار کو فوری طور پر بستی دواخانہ منتقل کیا۔ قبرستان میں جھاڑیوں کے درمیان بچہ کو پھینک دینے کی وجہ سے اس کے جسم پر خراشیں آگئی تھیں۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئیں۔ پولیس نے لڑکے کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس ان خواتین کی تلاش میں ہے جنہوں نے یہ غیر انسانی حرکت کی۔