
حیدرآباد۔ ایک باپ نے اپنے شرابی بیٹے کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ شہر کے مضافاتی علاقہ حیات نگرکے منگنور میں پیش آیا۔ ونے کمار گوڑ نامی نوجوان عادی شرابی بتایا گیا ہے۔ وہ حالت نشہ میں اپنے گھروالوں کو پریشان کیا کرتا تھا۔
منگل کی رات بھی ونے کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوا اوراس نے اپنے باپ سرینواس گوڑ پر حملہ کی کوشش کی، برہم باپ نے پھاوڑے سے اپنے بیٹے پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں بیٹے ونے کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔