حیدرآباد کے مضافات میں قتل کی واردات

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ جیڈی میٹلہ میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ مقتول کی نعش جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں جنگلاتی علاقہ سے برآمد ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے کل رات اس کے سر پر شراب کی بوتلوں سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت ریاست بہار کے رہنے والے رمیش رام کے طور پر کی گئی ہے اوراس کی عمر 48 سال بتائی گئی ہے۔

قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ سی سی کیمروں (سی سی کیمروں) جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کرتے ہوئے انھیں گرفتارکیا جاسکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز۔ تاخیر سے پہنچنے والے طلبا امتحان لکھنے سے محروم

Read Next

باپ کے ہاتھوں شرابی بیٹے کا قتل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular