
ضلع رنگاریڈی انفورسمنٹ کے عہدیداروں نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا جو گانجہ منتقل کر رہا تھا۔
باخبر ذرائع کی اطلاع پر عہدیداروں نے کل رات حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے پاس مشتبہ حالت میں گشت کرنے والے ریاست آسام کے اویناش کو حراست میں لے لیا۔
اویناش اسکوٹی میں چار کلو گانجہ منتقل کر رہا تھا۔ گانجے کو ضبط کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ گانجہ کالج کے طلبا کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔