ملک کے بزرگ رکن پارلیمنٹ، شفیق الرحمان برق کا 94سال کی عمر میں انتقال

سماج وادی پارٹی کے سینر لیڈر اور ہندوستان کے سب سے بزرگ رکن پارلیمنٹ جناب شفیق الرحمن برق منگل کو مراد آباد کے ایک خانگی اسپتال میں 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ اترپردیش کے سنبھل پارلیمنٹ حلقہ سے نمائندگی کرتے تھے

شفیق الرحمان کو صحت سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ انھیں سینے میں انفیکشن تھا۔ برق کا حال ہی میں دل کا آپریشن بھی ہوا۔ انھیں پہلے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کچھ دن پہلے بیمار ایم پی سے ملنے اسپتال گئے تھے۔

ان کے انتقال پر سماج وادی پارٹی نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کئی بار ایم پی رہ چکے شفیق الرحمن برق صاحب کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد ۔ بھکاری کے ہاتھ میں قیمتی اسمارٹ فون

Read Next

بائیو ایشیا-2024 کانفرنس کا وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کیا افتتاح،تین مقامات پر فارما ولیج قائم کرنے کااعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular