
آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے سابق صدرنشین محمد شریف نے الزام لگایا کہ ریاست کی وائی ایس آرکانگریس حکومت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر اندازکردیا۔ انہوں نے تلگودیشم کے رکن اسمبلی سامبا شیواراو کے ساتھ باپٹلہ ضلع کے پرچور میں تلگو دیشم پارٹی کی اقلیتی کانفرنس میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ جگن اپنے وعدوں کو بھول گئے۔ انہوں نے کہاکہ جگن موہن ریڈی نے اقتدارپر قبضہ سے پہلے اپنی یاترا کے موقع پر ریاست کے مسلمانوں سے اسلامک بینک کے قیام کا وعدہ کیا تھا تاہم انہوں نے اس وعدہ کو بھی فراموش کردیا۔
سامبا شیواراونے خطاب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ چندرا بابو نے تلگودیشم کے دور حکومت میں مسلمانوں کی بہتری کے لیے انتھک کام کیا۔