حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ۔ایک ہلاک۔چارافرادشدیدزخمی

حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ وجئے واڑہ سے حیدرآباد آرہی تھی کہ نلگنڈہ ضلع کے ایراسانی گوڑم کے قریب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارپہلے ڈیوائیڈر اور پھر ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ کامعائنہ کیااورمہلوک کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

قابل اعتراض پوسٹوں پر شرمیلا کی پولیس سے شکایت، مقدمات درج

Read Next

تعلم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے لڑکی پولیس سے رجوع

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular