
حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نےآنجہانی رکن اسمبلی لاسیہ نندیتا کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں پرسہ دیا۔ اتوار کی صبح کے ٹی آر سابق وزراء محمود علی اور ملاریڈی کے ساتھ کارخانہ میں واقع رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پہنچے اور نندیتا کی تصویر پر پھول مالا چڑھائی۔ ان کی والدہ اور بہن سے ملاقات کی۔
بعد ازاں کے ٹی آر نے کہا کہ لاسیہ نندیتا کی موت کی خبر سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے رکن اسمبلی کی آخری رسومت میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔ کے ٹی آر نے کہا وہ لاسیہ نندیتا کے ارکان خاندان کے ساتھ ہیں۔