تلنگانہ میں کانگریس لوک سبھا کی 14نشستوں پر کامیاب ہوگی:انیل کماریادو

تلنگانہ سے راجیہ سبھا کیلئے منتخب کانگریس لیڈر انیل کماریادو نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ تلنگانہ کی 17لوک سبھانشستوں میں سے کانگریس 14پر کامیابی حاصل کرے گی۔

انیل کماریادو نے آندھراپردیش کے تروملامیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی جانب سے متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کے ذریعہ عوام میں تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بی سی لیڈرکو کانگریس ہائی کمان نے راجیہ سبھا کیلئے بھیجا ہے جو کافی خوشی کی بات ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:سدی پیٹ میں ٹرانسفارمر پھٹ پڑنے سے آگ، وزیر پونم پربھاکرنے لیا صورتحال کا جائزہ

Read Next

اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular