رشوت معاملہ۔ محکمہ قبائلی بہبود کی ایگزیکٹیو انجینئر کے مکان کی تلاشی،خاتون عہدیدار گرفتار

ایگزیکٹیو انجینئر قبائلی بہبود انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، ٹرائبل بھون کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس خاتون عہدیدار نے 84 ہزار روپے رشوت طلب وقبول کی تھی۔

بدھ کو اے سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ، گنگنا، نام دیو واڑہ، نظام آباد کے ایک لائسنس یافتہ کنٹریکٹر سے اس خاتون عہدیدار نے رشوت طلب کی تھی۔ ملزم عہدیدارکی رہائش گاہ، فلیٹ نمبر 202، وینکٹ سائی اپارٹمنٹ، نزد سینٹ این کالج، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں تلاشی لی گئی۔

مکان کی تلاشی کے دوران، 65.50 لاکھ روپے کی نقد رقم کے ساتھ ساتھ تقریباً 3.639 گرام وزنی سونے کے زیورات برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 1,51,08,175روپے تھی۔ کھلے پلاٹوں اور زرعی اراضیات سے متعلق متعدد جائیدادوں کے دستاویزات کی بھی نشاندہی کی گئی۔ اے سی بی نے خاتون عہدیدار کو گرفتار کرلیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گروکل ادارے میں ٹیچرنے کم نمبرات لانے پر بچوں کی بری طرح سے پیٹا، تلگو ٹیچر گرفتار

Read Next

میڈارم جاترا جانے والی آرٹی سی بس کی لاری سے ٹکر،بعض افراد زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular