
تلنگانہ کی گورنرڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کا ٹوئٹر اکاونٹ ممبئی سے ہیک کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں راج بھون کے عہدیداروں نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ گورنر کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کا پتہ چلا کہ یہ اکاونٹ ممبئی میں واقع ایک بوٹیک کے وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے ہیک کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بوٹیک کی ذمہ دار سے سائبر کرائم پولیس نے پوچھ تاچھ کی۔ گزِشتہ کچھ دنوں سے یہ بوٹیک شاپ بند بتائی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔