میدک سابق رکن اسمبلی کے ڈرائیور کی خودکشی

ریاست تلنگانہ میدک کی سابق رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کے ڈرائیور نے خودکشی کر لی۔ 42 سالہ شیوا راملو نے میدک مستقر کے پلی کوٹل علاقے میں واقع ڈبل بیڈ روم ہاؤزنگ کالونی میں اپنے مکان میں یہ انتہائی اقدام کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی رات اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ آج صبح جب بچوں نے نیند سے بیدار ہو کر دیکھا تو ان کےوالد کی نعش پھانسی سے لٹکی ہوئی تھی۔

بچوں نے رشتہ داروں کو اور رشتہ داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کر کے چھان بھی شروع کر دی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

عام انتخابات میں بی ایس پی کا کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا۔ افواہوں پر یقین نہ کریں مایاوتی

Read Next

تلنگانہ گروپ ون نوٹیفکیشن منسوخ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular