تلنگانہ گروپ ون نوٹیفکیشن منسوخ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ ون امیدواروں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ اپریل 2022 میں جاری کردہ گروپ ون نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا ٹی ایس پی ایس سی نے اعلان کیا۔

اس سلسلے میں پبلک سروس کمیشن کے سکریٹری نوین نکولاس نے پیر کے دن احکامات جاری کیے۔ گروپ ون کی 503جائیدادوں پر تقررات کے لیے سال 2022 اپریل میں ٹی ایس پی ایس سی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یہ امتحان دو مرتبہ منسوخ ہوا ایک مرتبہ پیپر لیکج کی وجہ سے اسے منسوخ کیا گیا اور دوسری مرتبہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسے منسوخ کیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

میدک سابق رکن اسمبلی کے ڈرائیور کی خودکشی

Read Next

ٹی ایس پی ایس نےگروپ 1 کی 563 آسامیوں پر بھرتی کیلئے تازہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular