
ضلع گنٹور میں ایک شادی شدہ خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔ متقولہ کی شناخت 35سالہ الیکھیا کے طورپر کی گئی ہے جس کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔جمعرات کی صبح اس کی لاش خون میں لت پت پائی گئی۔اس کے شوہر نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔
مہلوکہ کے شوہر رمیش نے پولیس کو بتایا کہ سرینواس نامی شخص گزشتہ چند سالوں سے اس کی بیوی کو ہراساں کر رہا تھا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہا تھا۔ اس کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی تھی۔پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغازکردیا۔پولیس نے اس یقین کا اظہارکیا کہ جلد ہی قاتل کو پکڑلیاجائے گا۔