ٹیچرکی پٹائی سے دلبرداشتہ ۔ انٹرمیڈیٹ کے طالب علم کی خودکشی

ٹیچر کی جانب سے کی گئی پٹائی پر بےعزتی محسوس کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں آندھراپردیش کے انکاپلی میں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ اس طالب علم کی شناخت انٹرمیڈیٹ سال اول کے طالب علم ایم ومشی کے طورپر کی گئی ہے جس نے پھانسی لے لی۔

اس طالب علم کے والدین نے الزام لگایا کہ کالج انتظامیہ کی ہراسانی کے سبب اس طالب علم نے یہ انتہائی اقدام کیا۔انہوں نے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کالج کی گیٹ کے قریب احتجاج کیا۔طلبہ تنظیموں نے اس احتجاج کی حمایت کی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے طالب علم کے والدین اوردیگر کو وہاں سے ہٹادیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں شادی شدہ خاتون کا قتل

Read Next

تلنگانہ اسمبلی میں کئی ارکان نے وقفہ صفر میں اپنے حلقوں کے مسائل اٹھائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular