تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سائبریا کے پرندوں کی آمد

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سائبریا کے پرندوں کی آمد ہوئی ہے۔ ہر سال گرما کے آغاز سے پہلے یہ پرندے محبوب آباد ضلع میں آتے ہیں۔ ضلع کے مادھوپورم،میچاراج پلی اوردیگر دیہاتوں میں ان پرندوں کی آمد ہوتی ہے۔

ان علاقوں کا موسم اور آب و ہوا ،ان پرندوں کے رہنے کے لئے موزوں ہونے کے سبب ہر سال یہ پرندے بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ یہ پرندے ہر 6ماہ میں ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل ہوجاتے ہیں۔

مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ان پرندوں کے گھونسلوں کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔ان دیہاتیوں نے مطالبہ کیا کہ ان نئے مہمانوں کی آمد کے پیش نظر تالابوں کے تحفظ اور ان کو سیاحتی مقامات کے طورپر ترقی کی بھی ضرورت ہے۔ جہاں پر یہ پرندے اکثراپنا زیادہ تر وقت گذارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے نائب وزیراعلی نے اسمبلی میں سی اے جی رپورٹ پیش کی

Read Next

ڈرائیو کو چلتی بس میں دل کا دورہ۔ علاج کے دوران ڈرائیور کی موت، مسافرین محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular