کانگریس حکومت کے سی آر کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کویتا

حیدرآباد ۔ بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دریائے کرشنا پر موجود پراجکٹس کو مرکزی حکومت کے حوالے نہ کرنے کی قرارداد اسمبلی میں منظور کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاستی حکومت سے اپنی غلطیوں کو درست کر لینے کا مشورہ دیا۔

کویتا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرشنا کے پانی کے معاملہ میں تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی سے متعلق غیر ضروری الزامات عائد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے سی آر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کے سی آر کسی بھی صورت میں تلنگانہ کے آبی حقوق سے دستبردار ہونے والی شخصیت نہیں ہیں۔ آبی حقوق کے لیے ہی تلنگانہ تحریک چلائی گئی اس لیے حقوق کے معاملہ میں کے سی آر اور بی آر ایس پارٹی کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

گیس سلنڈر پھٹ پڑا مکان میں لگی آگ

Read Next

پٹرول ختم ہونے پر گاہک نے بائیک ٹیکسی سے اترنے سے انکار کردیا۔ ڈرائیور ڈھکیلتا ہوا لے گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular