
حیدرآباد میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ۔پٹرول ختم ہونے پر گاہک نے بائیک ٹیکسی سے اترنے سے انکار کر دیا۔ بائیک ٹیکسی والے نے گاڑی پر بیٹھاکر صارف پیدل لے جاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بائیک ٹیکسی بک کروائی ریاپیڈو ڈرائیور اسکوٹی لے کر گاہک کے پاس پہنچا، وہ گاڑی پر سوار ہو گیا وہ دونوں جا رہے تھے کہ راستے میں اچانک بائیک میں پٹرول ختم ہو گیا۔
ڈرائیور نے گاہک سے گاڑی سے اترنے کی خواہش کی تاہم گاہک نے انکار کر دیا جس پر ریاپیڈو ڈرائیور کے سامنے عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی۔ آخر کار مجبوری کی حالت میں ریاپیڈو ڈرائیور گاہک کو گاڑی پر ہی بٹھا کر ڈھکیلتا ہوا پٹرول پمپ تک پہنچا، سڑک سے گزرنے والے بعض افراد نے اس منظر کی ویڈیو گرافی کر لی اور یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔