گیس سلنڈر پھٹ پڑا مکان میں لگی آگ

حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ اناج پور، عبداللہ پورمیٹ منڈل کے ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔ اناج پور مسجد کے قریب ایک مکان میں آج گیس سلنڈر پھٹ پڑا ۔اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور گھر میں رکھا سامان آگ کی نذر ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر انجنوں نے مقام واقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام کیا۔ حادثہ کے وقت مکان میں ایک ضعیف خاتون موجود تھی جو محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جا رہی ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نوجوان فلمی انداز میں بائیک پر اپنے بیمار دادا کو لیکر ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں گھس پڑا۔

Read Next

کانگریس حکومت کے سی آر کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کویتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular