لینڈ فار جاب کیس، رابڑی دیوی اور دو بیٹیوں کو عدالت سے ملی راحت

دہلی کی ایک عدالت نےبہار کی سابق چیف منسٹر و لالو پرساد یادو کی شریک حیات رابڑی دیوی اور میسا بھارتی کے علاوہ ہیما یادو کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ اراضی کے بدلے ملازمت گھوٹالہ کیس میں اِن کی ضمانت منظور کی گئی۔

کالے دھن کو جائز شکل دینے کی روک تھام سے متعلق ایک عدالت نے قبل ازیں امت کٹیال، رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیمایادو اور ہردے آنند چودھری کو جمعہ عدالت میں حاضر رہنے کیلئے نوٹس جاری کی تھی۔ای ڈی نے کالے دھن کو جائز شکل دینے کی روک تھام کے قانون ی ایم ایل اے-2002 کی شقوں کے تحت امت کٹیال، رابڑی دیوی، میسا بھارتی، ہیما یادو، ہردے آنند چودھری اور دو کمپنیوں کے خلاف یکم جنوری 2024 کو ایک شکایت درج کرائی تھی۔

یہ شکایت مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں نئی دِلی کی خصوصی عدالت میں درج کروائی گئی تھی۔ای ڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور ہیما یادو نے اُن امیدواروں کے خاندانوں سے رقم کے بدلے زمین حاصل کی تھی جنہیں انڈین ریلویز میں گروپ ڈی متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

مہاراشٹرا ناندیڑ ،کار ندی میں گرپڑی‘ تلنگانہ کے 6 ہلاک

Read Next

تلنگانہ میں سرکاری عہدیدار اے سی بی کے جال میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular