
ایک ماؤنواز جوڑے نے اپنے آپ کو تلنگانہ پولیس کے حوالے کردیا۔ سنجو اور اس کی بیوی سونی نے جمعرات کو ملوگ ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایس پی ڈاکٹر پی شبریش کی موجودگی میں خودسپردگی اختیار کی۔
اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ اہم لیڈر ماؤنواز پارٹی کے اصولوں کو ناپسند کرنے، پارٹی کے لیے لوگوں کی حمایت میں کمی اور صحت کے مسائل کی وجہ سے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والے بیما اور سونی کو حکومت کی طرف سے انعام دیا جائے گا اور بازآبادکاری کی جائے گی۔
ضع ایس پی نے کہا کہ اگر ماؤنواز ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور سماجی دھارے میں شامل ہوتے ہیں تو حکومت کی جانب سے ان کی باز آبادکاری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔